چنیوٹ:سموگ کا باعث بننے والوں کیخلاف کارروائیاں ، 2بھٹے مسمار

چنیوٹ:سموگ کا باعث بننے والوں  کیخلاف کارروائیاں ، 2بھٹے مسمار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی ہدایت پر سموگ کا باعث بننے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ،زگ زیگ ٹیکنالوجی پرنہ چلنے اور۔

 سموگ کا باعث بننے والے 2بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور انکی ٹیم کے ہمراہ تحصیل بھوانہ کے علاقوں چک نمبر 247اور چک نمبر 245سگل میں بھٹوں کا وزٹ کیا اور سموگ کا باعث بننے پر دونوں بھٹوں کو بذیعہ مشینری مسمار کرا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر انسداد سموگ کے حوالے سے فصلوں کی باقیات کو جلانے والے ، دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں