ایڈز کا عالمی دن :ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں آگاہی واک کا انعقاد
جکھڑ (سٹی رپورٹر)ایڈز سے بچاؤکے عالمی دن کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں ڈاکٹر میاں عدیل عارف ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر غلام عباس ، علی تصارم ، مس سارا ، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر میاں عد یل عارف نے بتایا کہ اس سال یہ دن \"مائی ہیلتھ مائی رائٹ ، ٹیک دی رائٹ پاتھ\"کے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے ۔