معمولی تلخ کلامی پردو گروپوں میں فائرنگ،2وکیل قتل
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پردو گروپوں میں فائرنگ،2 وکیل قتل کر دیئے گئے ، ایک شخص زخمی ہو گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ بھائی والا میں شراب پینے سے منع کرنے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی جس کے بعد ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالحنان اور وقار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان عبید رؤف زخمی ہو گیا، جاں بحق دونوں افراد پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ زخمی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں سی پی او فیصل آباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیں جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبداللہ سمیت 8 افراد کو سول ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔