کُرم کے مسئلہ پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے:پروفیسرمحبوب

 کُرم کے مسئلہ پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے:پروفیسرمحبوب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ،جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارایڈووکیٹ نے کرم ایجنسی خیبرپختونخوا میں امن ومان کی مسلسل بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

کہا کہ یہ مسئلہ صرف شیعہ سُنی کا نہیں بلکہ اس دہشت گردی کا اصل ہدف امن و امان کو تہہ و بالا کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے ۔ کُرم ضلع کے مسئلہ پر وفاقی، صوبائی حکومتیں اور سکیورٹی ادارے گرینڈ جرگہ کا اہتمام کریں۔ فوجی آپریشن مسائل کاحل نہیں ہے بلکہ زخموں پر نمک پاشی اور عوام کو بغاوت کے راستہ پر دھکیلنے کا خوفناک عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا، پاکستان کے ایران، افغانستان، چین، سعودی عرب سے تعلقات کو کشیدگی اور شکوک و شبہات کا شکار کرنا عالمی استعماری قوتوں کے گریٹ گیم کا حصہ ہے ۔ ایسی صورتِ حال میں قومی سیاسی جمہوری قیادت اور ریاست مقتدر اداروں کو حالات کا صحیح ادراک کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تحفظ اور پاکستان کے استحکام پر مبنی فوری اقدامات کرنا ہونگے ،غلط سمت میں کیے گئے اقدامات طویل مدت کے لیے بحران در بحران پیدا کرنے کا سبب بنیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں