یونیورسٹی آف سرگودھا میں ویب پر مبنی تعلیمی پلیٹ فارم ،یو او ایس ٹی وی کا آغاز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کمیونیکیشن اور میڈیا اسٹڈیز نے ڈیجیٹل تعلیم کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویب پر مبنی تعلیمی پلیٹ فارم یو او ایس ٹی وی کا آغاز کر دیا۔
یو او ایس ٹی وی کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا، اُن کے ساتھ ممتاز تعلیمی ماہرین بھی شریک تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے موجودہ دور میں قابل اعتماد اور آسان تعلیمی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو او ایس ٹی وی حقائق پر مبنی معلومات اور تعلیم کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔