شہری کو حبس بیجا میں رکھتے ہوئے تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بیجا میں رکھتے ہوئے مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے جٹانوالہ چوک میں محسن بشیر نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ اسے ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرکے حبس بیجا میں رکھتے ہوئے مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنادیا، بعد ازاں ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔