ٹوبہ : قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں میں۔
گرین ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی، رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوارچودھری،اراکین صوبائی اسمبلی چودھری امجد علی جاوید، سردار ایوب خان گادھی اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے گرین ٹریکٹرز کی چابیاں خوش نصیب کاشتکاروں میں تقسیم کیں، اس موقع پر محکمہ زراعت (توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشیر علی خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری و دیگر افسر ، ٹریکٹر مینوفیکچرز کمپنیوں کے نمائندگان وڈیلرز بھی موجود تھے ، ایم این اے محمد جنید انوار چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے ،میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ 10 خواتین کاشتکاروں کو بھی ٹریکٹر دیئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔