فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ڈیری یونٹ پر چھاپہ ، حشرات کی بھر مار

 فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ڈیری یونٹ پر چھاپہ ، حشرات کی بھر مار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ناقص دیسی گھی تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کی ۔

کارروائی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے صدر بازار میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا،جہاں غیر معیاری دیسی گھی تیار کیا جارہا تھا،ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اورحشرات کی بھرمار پائی گئی،یونٹ بند کرکے بھاری مقدار میں غیر معیاری دیسی گھی تلف کردیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی مذکورہ دیسی گھی کے لیب ٹیسٹ فیل ہونے پر عمل میں لائی گئی،جبکہ مقرر کردہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جعلسازی میں ملوث فوڈ یونٹس کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں