طلاق کے بعد خاتون کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

طلاق کے بعد خاتون کو زیادتی کانشانہ  بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)طلاق کے بعد خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنانے اور حمل ضائع کروانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عائشہ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ملزم نے اسے طلاق دینے کے بعد مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنایا، جس سے وہ مبینہ طورپر حاملہ ہوگئی اور بعد ازاں ملزم نے اسکا حمل بھی ضائع کروادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں