نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

نوسر بازوں نے خود کو روحانی  شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سوساں روڈ پر اکرام نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں کی جانب سے روک کر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیاگیا اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر اس سے نقدی اور موبائل فون لے کر موقع سے رفو چکر ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں