سوشو اکنامک رجسٹری ، انتظامیہ کو رجسٹریشن تیز کرنیکا حکم

سوشو اکنامک رجسٹری ، انتظامیہ کو رجسٹریشن تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے مختلف یونین کونسلزکا دورہ کیا اورپنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت شہریوں کے شمار کے لئے قائم ڈیسک پر رجسٹریشن کے عمل کو چیک کرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سہولیات عوام الناس تک پہنچانے کے لئے رجسٹریشن کرانے سے متعلق آگاہی کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے عوامی نمائندوں کی معاونت حاصل کرنے اور مساجد میں اعلانات کرانے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فلاحی پروگرامز کے ثمرات عوام الناس تک پہنچانے میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے انہوں نے برتھ ودیتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کا ریکارڈ چیک کیااورشفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹس کی مقررہ فیس ہی وصول ہونی چاہیے اس ضمن میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں