ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو قانونی تحفظ دیا جائے، صدر تنظیم تاجران

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو قانونی تحفظ دیا جائے، صدر تنظیم تاجران

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو جب تک انڈسٹری کا درجہ نہیں دیا جاتا تب تک اس سیکٹر کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے اس سیکٹر وابستہ حقیقی سٹیک ہولڈرز شدید پریشانی سے دوچار ہیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز سردار طا ہر صدر فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کو وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ریئل اسٹیٹ کا ممبر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا تمام اداروں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، نقشہ جات، بلڈنگ کمپلیشن، ٹرانسفر اور ہر قسم کے این او سیز اور این ڈی سیز و دیگر کو کرپشن سے پاک اور ون ونڈو کے تحت لانے کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں