اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا ٹو سٹار شوگر مل کمالیہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر  کا ٹو سٹار شوگر مل کمالیہ کا دورہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا ٹو سٹار شوگر مل کمالیہ کا دورہ ،کرشنگ سیزن میں کسانوں کو جاری سی پی آر کے تحت ادائیگیوں سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے گزشتہ روز کرشنگ سیزن میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹو سٹار شوگرمل کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شوگر مل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گنا سرکاری نرخوں کے حساب سے خرید کیا جائے اور بروقت ادائیگی کے لیے سی پی آر جاری کی جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے کیلئے ٹرالیوں کو فوری طور پر ان لوڈ کیا جائے ، ناپ تول میں کمی کسی صورت برداشت نہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں