پاک فوج دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، سمیرا ملک

پاک فوج دہشت گردوں  کے آگے سیسہ پلائی دیوار  بن کر کھڑی ہے، سمیرا ملک

جوہر آباد(نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ہماری جراتمند مسلح افواج پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کرنے کیساتھ ساتھ وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں۔۔۔

 دہشت گردی کے عفریت کو نیست و نابودکر ہی دم لیں گی پاکستانی عوام کو دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں پر ناز ہے‘ سرز مین وطن پر شہداکے خون سے پائیدار امن کی کرنیں پھوٹیں گی، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کے حملہ کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 16جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیروز قراردیا، سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے جراتمند جوانوں نے خوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 8 حملہ آوروں کو واصل جہنم کر کے ان کے ساتھیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا،انہوں نے شہداکے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں