کرسمس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کامسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

کرسمس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کامسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے تقریب ، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید تھے۔

تقریب کے دوران اتحاد، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد مسیحی برادری کے ساتھ محبت، بھائی چارے او ریکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیغام دینا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست پاکستان اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ، پاکستانی شہری اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں ہمیشہ برابر کے شریک ہیں، مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیروترقی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورہرآزمائش کی گھڑی میں اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلمان نے کہاکہ مسیحی برادری کا کردار پاکستان کے استحکام کے لیے ہمیشہ مثالی رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں