خلافت راشدہ اسلامی تاریخ کا سنہری باب ہے، قاضی نگاہ مصطفی چشتی

خلافت راشدہ اسلامی تاریخ کا سنہری  باب ہے، قاضی نگاہ مصطفی چشتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کہا ہے کہ خلافت راشدہ اسلامی تاریخ کا سنہری باب ہے، خلیفہ اول امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر محبت و وفا کا پیکر تھے۔۔۔

 یاری اور صداقت کی ساری خوبیاں آپ میں جمع تھیں، آپ نے اسلام کی اشاعت اور اسلامی ریاست کے تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے ایسا لازوال اور بے مثال کردار ادا کیا جو آج بھی نا صرف مسلمانوں بلکہ مسلم دنیا کے حکمرانوں سمیت ہر طبقہ کیلئے مشعل راہ ہے ، ان کے طرز عمل کو اپنانے سے آج بھی اسلامی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ، 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، حکومتی سطح پر بھی اس روز عام تعطیل کا اعلان ہونا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں