کامیاب ہوکر وکلاء کے مسائل حل کروں گا، چودھری عمر فاروق
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ہم خیال و گرینڈ الائنس وکلاء اتحاد کے نامزد امیدوار سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چودھری عمر فاروق نے کہا ہے کہ وکلاء برادری اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی یقینی بنائیں۔
سینئر و نوجوان وکلاء کی عزت و احترام ،جائز ذرائع آمدن کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ نئے چیمبرز کی الاٹ منٹ اور وکلاء کالونی مکمل طور پر فعال کرکے توسیع کے عملی اقدامات اٹھاؤں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔