ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس،امن وامان پر بریفنگ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں کنوینر کمیٹی/رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ترقیاتی پروگرامز جبکہ سی پی او کامران عادل نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔سینیٹر طلال چودھری،ایم پی اے جعفر علی ہوچہ،مسلم لیگی رہنما میاں محمد فاروق،نواب شیر وسیر،اجمل آصف،مہر حامد رشید،رضوان بٹ، میاں عرفان منان،شیخ اعجاز احمد،میاں طاہر جمیل،آزاد علی تبسم،عبدالرزاق ملک،رانا احسان افضل،فقیر حسین ڈوگر،رانا علی عباس،راجہ دانیال ودیگر موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ایف ڈی اے ، واسا،پی ایچ اے سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے آؤٹ سورسنگ پلان اور واسا کے میگا ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ممبران کمیٹی نے بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیا۔