دوران مہم 4لاکھ 91ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 91ہزار 12بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے چھٹے روز اضافی ایام میں باقی رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مہم کے دوران 4لاکھ 91ہزار 12بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کا 4لاکھ 61ہزار 125بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف عبور کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شہر میں ہدف سے زائد 29ہزار 887اضافی بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔