سیالکوٹ:عثمان ڈار کی میاں اعجاز کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق مشیر وزیرعظم محمد عثمان ڈار نے کہا کہ باپ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور نہ ہی باپ کا کوئی نعم البدل ہے زندگی میں باپ کا ہونا ضروری ہے ۔
باپ کی دعاؤں سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے والدین اﷲ تبارک تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں ۔والدین انسان کی سب سے بڑی دولت ہیں۔ عثمان ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریا ت میاں شان علی قمر، رانا ندیم، قمر منیر سلہریا، غلام عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔