آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی میں مقرر ،علامہ ساجد نقوی

 آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی میں مقرر ،علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کا خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہراؓ کی ولادت باسعادت پر کہنا ہے کہ دختر پیغمبر اکرم سیدہ فاطمہ زہراؓنے عمل اور۔۔۔

 اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے معاشرے یا علاقے تک محدود اور مختص نہیں ہیں انکی نورانی اور معنوی زندگی ہر طرح کے احترام و اکرام کی سزاوار ہے ۔ انہوں نے اپنے کردار کی پاکیزگی سے نسوانیت کو معراج عطا کی آپ کاوجود اس بات پر گواہ ہے خواتین معنویت کے عظیم درجات حاصل کرسکتی ہے ۔ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطے اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور یہی لوگ ایسے معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں