خصوصی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر و ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
پولیو مہم کے پہلے پانچ روز میں اب تک 20 لاکھ 78 ہزار 439 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئے گئے ۔خواجہ عمران نذیر نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کوفیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کیچپ اپ ڈے میں رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔