چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی مزار قائد پرحاضری اور فاتحہ خوانی
کراچی(این این آئی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔
اس موقع پر دعا خواں مزار قائد قاری شمس الدین، انتظامیہ پاکستان نیوی کے آفیسراور دیگر بھی موجودتھے ۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کو بنانے میں جو جدوجہد کی آج پوری قوم انکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ،قائد اعظم کے فرمان اور افکار کے مطابق آج وطن عزیز پاکستان کو ہمیں لیکر آگے بڑھنا ہوگا اور ہم سب کو ملکر وطن عزیز پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانا ہوگا، اللہ پاک ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے ، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے ، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم کسی کو بھی اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ، آج پوری قوم پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔