اسلام آباد میں لیکروس ایسوسی ایشن و نیشنل اکیڈمی قائم

اسلام آباد میں لیکروس ایسوسی ایشن و نیشنل اکیڈمی قائم

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں لیکروس ایسوسی ایشن اور نیشنل اکیڈمی کاقیام عمل میں لایا گیا۔۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جاپان کے ڈپٹی چیف آف مشن تاکانوشوئیچی تھے جبکہ جاپان ایمبیسی کے قونصلر تاکانے کازوماسا، ثقافتی مشیر رافع حلیم، پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر طیفور زرین، ایف سی ای کے اسسٹنٹ پروفیسرز حامد، عروج جہانگیر، دیگر فیکلٹی ممبران، اسلام آباد لیکروس کے فنانس سیکرٹری عرفان خان ودیگر عہدیداران اور سینئر پلیئرز گل پری، سویرا خان، فوزیہ پروین، مقدس اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن ایچ نائن اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں لیکروس ایسوسی ایشن اور اکیڈمی کے قیام کے ساتھ کھلاڑیوں کو اس کھیل کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کرائی گئی۔ اس موقع پر جاپان لیکروس ایسوسی ایشن نے پاکستان لیکروس فیڈریشن کو لیکروس کا سامان عطیہ کیا جبکہ فیڈریشن کی جانب سے اسلام آباد لیکروس ایسوسی ایشن اور ایف سی ای کو سامان فراہم کیا گیا۔ کالج کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیعہ رحمان ڈوگر نے لیکروس اکیڈمی کے قیام کو سراہا اور اس کی ترقی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں