ڈپٹی کمشنر کے دورے سلانوالی پر کئے وعدے وفا نہ ہوسکے

ڈپٹی کمشنر کے دورے سلانوالی پر کئے وعدے وفا نہ ہوسکے

سلانوالی(نمائندہ دنیا) 3ماہ گزر گئے مگر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے دورے سلانوالی میں کئے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا وعدوں کی تکمیل کیلئے فوری اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے 29ستمبر کو سلانوالی کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج روڈ پر قائم غیر فعال سپورٹس سٹیڈیم کو فوری بحال کیے جانے ٹی ایچ ٹی ایچ کیو سلانوالی میں گردو کے مریض کی ڈائلسیز کیلئے مشین کی فوری فراہمی میں ٹی ایچ کیو میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر کی تعینات کا وعدہ کیا تھا، ایک ماہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کے وعدے وفا نہ ہو سکے، عوامی نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپنے وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں