تحریک لبیک کے کارکنوں پر گولیاں برسانے والے مذاکرات کیلئے ہر دروازے پر ماتھے ٹیک رہے ہیں،سید صفدر شاہ بخاری

تحریک لبیک کے کارکنوں پر  گولیاں برسانے والے مذاکرات  کیلئے ہر دروازے پر ماتھے ٹیک رہے ہیں،سید صفدر شاہ بخاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر سید صفدر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ اپنے دور میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر گولیاں برسانے والے آج مذاکرات کیلئے ہر دروازے پر ماتھے ٹیک رہے ہیں۔۔۔

 تحریک لبیک پاکستان نے ہمیشہ اسلام اور قومی مفاد کی بات کی، ملک میں جلاؤ، گھیراؤ، مقدمات کی سیاست کو ختم کر کے حکومت وقت کو عوام کو ریلیف دینے کی طرف آنا ہو گا، کیونکہ غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے ، حکومتی عجلت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، حکومت اس وقت ملک میں جاری دہشتگردی کوختم کرنے کیلئے مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بزور بازو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، خیبر پختونخواہ میں اس وقت قتل و غارت عام اور شہری دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں، جس کیلئے عملی اقدام اٹھانا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں