پرائیویٹ سکولز فورم کے زیر اہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ کیلئے امتحان کا انعقاد
پینسرہ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا )پرائیوٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام چک نمبر75ج ب سول کے مقامی کالج میں سالانہ مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ کیلئے پنجم اور ہشتم کے طلبائوطالبات کے تحریری امتحان کا انعقاد ہوا۔۔۔
جس میں 80سے زائد سکولوں کے ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔بچوں سے انگلش، اردو،ریاضی ،سائنس سمیت 4 لازمی مضامین کا تحریری امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر فتح محمد صابر ، جاوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے جبکہ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور اس دوران اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے گفتگو کی۔