ٹوبہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس

 ٹوبہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران، تاجروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء خاص طور پر اشیائے خورونوش کے معیار اور نرخوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ قیمتوں کے تعین میں عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے ، انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں کی کڑی نگرانی کریں اور غیر قانونی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کریں، تاجروں کے نمائندگان نے اس موقع پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں، جن پر غور کرتے ہوئے انتظامیہ نے اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا، اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام اشیاء مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں