ڈی سی کا تحصیل ہسپتال دنیاپور کا دورہ ،سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی کا تحصیل ہسپتال دنیاپور کا دورہ ،سہولتوں کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور کا دورہ ۔

 انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور کی پڑتال کی ، مختلف وارڈز کا معائنہ ، زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے لئے مختص بیڈز اور علاج معالجہ کیلئے ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا،تعمیراتی کاموں کو چیک کیا، ہسپتال کی مرمت و بحالی کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے ،ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں صحت عامہ کے لیے سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ عملہ صحت کو مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کا پابند بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں