F8انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اہم سنگ میل، رندھاوا

F8انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اہم سنگ میل، رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کو جناح ایونیو ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا۔۔

انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹر چینج منصوبے کا انڈر پاس 24دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، جناح ایونیو F-8انٹرچینج منصوبے کے انڈر پاس کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں انڈرپاس کی تکمیل اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اہم سنگ میل ہے، انڈر پاس کی تکمیل محض 42یوم میں مکمل ہوئی ہے، 24دسمبر کو پروقار تقریب میں انڈر پاس کا افتتاح کیا جائے گا جس سے اس چوک سے گزرنے والی 50فیصد ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، انہوں نے ریکارڈ مدت میں انڈر پاس کی تکمیل پر کنٹریکٹرز سمیت سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے کو مبارکباد دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں