میپکو اپنے سسٹم کو ڈیجیٹائز کررہی ہے ، گل محمد زاہد

میپکو اپنے سسٹم کو ڈیجیٹائز کررہی ہے ، گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ حکومتی ویژن کے مطابق میپکو اپنے سسٹم کو ڈیجیٹائز کررہی ہے ۔

 تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں میپکو اس عمل میں سب سے آگے ہے ۔یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے شروع کئے گئے مختلف منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جن سے میپکو کے آپریشنز اور صارفین کو مہیاکی جانے والی سہولتوں میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز کانفرنس اور یو ایس اے آئی ڈی کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹومیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے میپکو ریجن میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی تعاون سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کے لئے ایسٹ پراجیکٹ مینجمنٹ سسٹم (APMS) لگائے کا منصوبہ بنایاگیاہے جس کے تحت21ہزار سے زائد ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز نصب کئے جائیں گے جبکہ تمام تھری فیز میٹرز کی اے ایم آر میٹرز لگائے جائیں گے ۔ جنوبی پنجاب میں کسٹمرسروسز /کسٹمرکمپلینٹ کو آن لائن ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے کام شروع کردیاگیاہے ۔ دفاتر میں موصول/وصول ہونے والی تمام شکایات کو کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رجسٹرڈ کیاجارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں