عقیدۂ ختم نبوت کیلئے گزارے گئے دن سرمایہ :آصف جلالی

عقیدۂ ختم نبوت کیلئے گزارے گئے دن سرمایہ :آصف جلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام عجوہ مارکی میں تاریخی تاجدارِ ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ عقیدۂ ختم نبوت کے کارکن بارگاہِ رسالت ؐ سے نوازے جاتے ہیں۔ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ میں گزارے گئے دن اور راتیں آخرت کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ عظمت مصطفی ؐ کا جھنڈا عرش پہ لہرا رہا ہے ۔ کسی بدخواہ کی وہاں تک رسائی ہی نہیں کہ اتار سکے ۔ قادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ دن رات ان کی سازشوں کا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہے ۔ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ؐکو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی ماننے پر ہر مسلمان کے ایمان کا دارومدار ہے ۔ آپ ؐکے بعد کسی اور کا دعویٰ نبوت کرنا یا اس سے نبوت کی دلیل مانگنا قطعی کفر ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت ؐ کی آئینی شقّوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں