پنجاب حکومت باقی اضلاع کو بھی اہمیت دے :گورنر
لاہو( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا سب سے بڑا فرض عوام الناس کی صحت اور انہیں تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سندھ میں بہتر صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہیں ۔عوامی نمائندوں سے سوال کیا جائے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر کیوں نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اٹک (کمڑیال)میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور عوام کے مسائل سے خوبی آگاہ ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہے ۔ انشا ء اللہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے ۔ صرف لاہور کو ہی پنجاب نہیں کہا جا سکتا، اٹک ،چکوال اور باقی اضلاع بھی پنجاب کا حصہ ہیں۔پنجاب حکومت کو چاہئے کہ وہ باقی اضلاع کو بھی اہمیت دے ۔ اس موقع پر ضلع اٹک کی مختلف یونین کونسلز سے مختلف برادریوں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔