سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت، خریدار پریشان
لاہور(کامرس رپورٹر)سبزیوں کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی ۔ٹماٹر 220 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ معلوم ہواہے کہ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 190 روپے کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں ٹماٹر 220 روپے کلو فروخت ہوا۔۔۔
پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 120 روپے کلو مقرر کیا گیا، مارکیٹ میں پیاز 140 سے 160 روپے کلو فروخت ہو رہا،آلو کا سرکاری نرخ بدستور 85 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں آلو 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ـ، اسی طرح لہسن کاسرکاری نرخ 575 روپے کلو برقرا رہا جبکہ مارکیٹ میں لہسن 700روپے کلو تک ہے ،ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ کے نرخ 350 روپے کلو مقرر کیا گیا ،مارکیٹ میں ادرک 450 روپے کلو تک ہے ،بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ،پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو ہیں ،موسمی سبزیوں میں شلجم 50،مولی40 ،گاجر 70 روے کلو ہے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے نرخوں پر بازار میں سبزیاں فروخت نہیں ہوتیں، دکانداروں کے اپنے ہی ریٹ ہیں۔