صفائی انتظامات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت

 صفائی انتظامات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت

لاہو(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ ٰرضا نے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔

انہوں نے عبدالستار ایدھی روڈ، سمسانی قبرستان کے باہر و دیگر مقامات پر صفائی، نزد منیر چوک تجاوزات و جھگیوں کے انخلا کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر نے صفائی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی ستھرائی و تجاوزات کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات کیں کہ صفائی انتظامات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں، صفائی کے ساتھ جھگیوں و جانوروں کے انخلا اور تجاوزات پر بھی فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2 دن میں جھگیوں کے پوائنٹس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ،خانہ بدوش دوبارہ آباد نہ ہوں، اس کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے ، ٹیموں کو ٹاسک سونپے جائیں اور شہری آبادی سے جانوروں کا انخلا بھی یقینی بنایا جائے ۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ، تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جلد تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں