’’یاترا‘‘کے نام سے سکھ ورثے کے مقامات کا گائیڈڈ ٹور

 ’’یاترا‘‘کے نام سے سکھ ورثے کے مقامات کا گائیڈڈ ٹور

لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے ’’یاترا‘‘ کے عنوان سے اندرون لاہور واقع سکھ ورثے کے تاریخی مقامات کا ایک گائیڈڈ ٹور منعقد کیا گیا۔۔۔

 جس میں سیاحوں نے سکھ مذہب کے تاریخی مقامات جنم آستھان اور سمادھیوں کی سیر کی۔ سیاح فوڈ سٹریٹ پر جمع ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے جنم آستھان گرو رام داس، سمادھی گرو ارجن دیو، سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، سمادھی کھڑک سنگھ اور سمادھی نونہال سنگھ جیسے تاریخی مقامات کی سیر کی۔ سیاحوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ ٹور میں شریک سیاحوں نے \"یاترا\" کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا اور اقلیتوں کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کہاکہ اندرون لاہور بے شمار تاریخی یادگاروں کا مرکز ہے جو ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے اہمیت رکھتی ہیں اور مذہبی حدوں سے بالاتر ہیں۔ یہ یادگاریں ہمارے مشترکہ ورثے کا حصہ ہیں اور عوام کا انہیں سمجھنا اور سراہنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں