حافظ آباد :کلینک آن وہیل میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 حافظ آباد :کلینک آن وہیل میڈیکل کیمپ کا اہتمام

حافظ آباد(نامہ نگار )محکمہ صحت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو صحت کی سہولیات انکے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے سلسلہ میں نواحی گاؤں ڈیرہ جموں والا میں کلینک آن وہیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کلینک آن وہیل میڈیکل کیمپ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔فوکل پرسن ڈاکٹر رائے شہروزبھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کلینک آن وہیل پروگرام کے ذریعے عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی پروگرام ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ،ای سی جی ،الٹرا ساؤنڈ کی بھی سہولیات میسر ہیں ۔مر دو خواتین مریضوں کیلئے میل فی میل ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس کلینک آن وہیل پروگرام کیلئے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو انکے اپنے علاقوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پورا قدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں