حضرت صدیق اکبرؓ کی دین کیلئے خدمت لازوال:پیر ضیا اﷲ

 حضرت صدیق اکبرؓ کی دین کیلئے خدمت لازوال:پیر ضیا اﷲ

حافظ آباد(نامہ نگار )عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد ضیاء اﷲ قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے ۔

حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے لازوال خدمات ہیں۔وہ یہاں خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آپؓ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا،خلافت حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ دنیا میں امن وآشتی کی ضمانت ظلم سے نجات اور مظلوم کو انصاف دلانے کا بہترین نمونہ ہے ،حکمران خلفا راشدینؓ کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات مل جائیگی ملک ترقی وکا میابی کی جانب گامزن ہوگا،اہل بیتؓ واصحاب کرامؓ کی عظمت وفضیلت بیان کرنا مسلمانوں کا شعار ہے ۔حضرت سیدناابوبکر صدیق ؓ نے سخاوت،ایثار وقربانی کی جومثالیں قائم کیں ان سے نبی کریم ؐ سے محبت کی بے پناہ محبت چھلکتی ہے ،آپؓ کے دور خلافت میں داخلی وخارجی فتنوں کا قلع قمع ہوا اسلام کو استحکام اور فروغ ملا ۔ کانفرنس سے حافظ محمد انور،قاری محمد علی صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں