گھنٹہ گھر کو کشادہ بنانے کیلئے آپریشن،4د کانیں مسمار
گو جرانوالہ(سٹی رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر قدیم گھنٹہ گھر کو خوصورت اور کشادہ بنانے کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی لینڈانکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری۔۔۔
انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف میں 4د کانیں مسمار کر دیں۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے مطابق گھنٹہ گھر چوک جو ہمارہ قدیم ورثہ ہے اور اس چوک میں اکثر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول جبکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہونے کے ساتھ قدیم گھنٹہ گھر کی خوبصورتی پر بدنما داغ تھا۔ کارپوریشن کے اس اقدام پر وہاں پر علاقہ کے سینکڑوں رہائشیوں نے عملہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔