جامکے چٹھہ:لوڈر ڈمپروں نے سڑکیں تباہ کردی،گڑھے پڑنے سے حادثات میں اضافہ

جامکے چٹھہ:لوڈر ڈمپروں نے  سڑکیں  تباہ  کردی،گڑھے پڑنے سے حادثات میں اضافہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) لوڈ اینڈ ایکسل مینجمنٹ کی خلاف ورزی، لوڈ ڈمپروں نے سڑکیں تباہ کردی،نو تعمیر شدہ کوٹ ہرا ٹو وزیرآباد روڈ جگہ جگہ سے اکھڑ گیا،گڑھے پڑنے سے حادثات میں اضافہ،شہریوں کا اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے بجر اور قادرآباد بیراج سے ریت لانے والے ڈمپر مالکان کی جانب سے اوورلوڈنگ سے علاقہ بھر کی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ان ڈمپر کی وجہ سے خصوصا کوٹ ہرا ٹو وزیرآباد سڑک زیادہ خراب ہوچکی ہے سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جبکہ یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو کہ تقریبا چار سالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی تھی اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے پنڈی بھٹیاں براستہ وزیرآباد،کوٹ ہرا جاتی ہے اور اس پر ہر وقت ٹریفک کا اژدھام ہونے سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سمیت کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ لوڈ اینڈ ایکسل مینجمنٹ کے متعلقہ نااہل اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی پر سخت ایکشن لیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں