سمندری:سکول ٹیچر محمد امجد ریٹائر ہوگئے ،اعزاز میں الوداعی تقریب
سمندری(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں چکنمبر 482 گ ب جگرانواں کے ہائی سکول ٹیچر محمد امجد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائر ہوگئے۔۔۔
گزشتہ روز ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر بشارت علی بٹر نے رٹیائرڈ استاد کو تحفے تحائف دے کر رخصت کیا۔ اس موقع پر محمد امجد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 37 سال اس کو سکول کو دیئے ، آج سروس مکمل ہوچکی ، مجھے فخر ہے ہمارے بچوں نے علم حاصل کر کے سکول اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کا بھی نام روشن کیا۔