سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ہیٹرز اور گیزر کی فروخت میں اضافہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ہیٹرز اور گیزر کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔۔۔
گیس لوڈشیڈنگ اور قیمت میں اضافہ کے بعد علاقہ مکین گیس کے بجائے بجلی اور سولرز سے چلنے والی اشیاء کو ترجیح دے رہے ہیں ،الیکٹرانکس اور الیکٹرک مصنوعات فروخت کرنیوالے دکانداروں نے بتایا کہ رواں سیزن میں خریداروں کی توجہ کا مرکز زیادہ تر سولر گیرز اور الیکٹرک ہیٹرز ہیں۔