بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز،63گرفت میں آگئے

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز،63گرفت میں آگئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو )ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں مزید63افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 40بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر26 لاکھ40 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور7لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا ۔23دسمبر 2024ء کو ملتان سرکل میں9بجلی چوروں کو5لا کھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور8 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 9 افراد کو 2لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد اور9یف آئی آرز در ج ،وہاڑی سرکل میں6بجلی چوروں کو2لاکھ20 ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 6 صارفین کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج ، ساہیوال سرکل میں6بجلی چوروں کو3لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد اور4 افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں3صارفین کو 70ہزار روپے جرمانہ عائداور3ایف آئی آرز درج ، مظفرگڑھ سرکل میں12صارفین کو3 لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں