چنیوٹ :مقامی سکول سسٹم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

چنیوٹ :مقامی سکول سسٹم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مقامی سکول سسٹم چنیوٹ میں سپورٹس گالا کا انعقاد، بچوں نے مختلف گیمز کے ساتھ ساتھ رنگارنگ پروگراموں میں حصہ لیا۔

 چنیوٹ کے مقامی سکول سسٹم نے معروف ماڈل ٹاؤن میں واقع سپورٹس گراؤنڈ میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا ،اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ضلع چنیوٹ ڈاکٹر ناصر عزیز، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود ، صدر چیمبر آف کامرس فہد نعیم فخری ، چودھری اﷲرکھا ،عامر صدیقی، حاجی فاروق اورحافظ ارشد سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔سپورٹس گالا میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھی جنہوں نے بھرپور لطف اٹھایا جبکہ مختلف گیمز میں بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے شاندار الفاظ میں ادارہ اور طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض شاہد نے تمام معززین اور والدین کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں