پیپلز کالونی ماڈل بازار کرسمس بازار میں تبدیل

 پیپلز کالونی ماڈل بازار کرسمس بازار میں تبدیل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کرسمس پر مسیحی برادری کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے لیے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے پیپلز کالونی ماڈل بازار کو کرسمس بازار میں تبدیل کردیا۔

بازار میں جیولری ،گارمنٹس ،پھل وسبزی ،گوشت اور اشیا ضروریہ کے 600سٹالز سجا دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر میسحیوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے پیپلز کالونی ماڈل بازار میں 600سہولت سٹالز قائم کیئے ہیں۔جہاں سے شہریوں کو اشیاء خورد ونوش سرکاری ریٹ لسٹ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔سہولت سٹالز بازار میں کرسمس کو مدنظر رکھتے ہوئے کپڑے ،جوتے ،جیولری اور کاسمیٹکس کے سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں سے عام مارکیٹ سے کم ریٹس پر یہ اشیاء دستیاب ہیں ۔ گزشتہ روز رات گئے تک یہ کرسمس بازار کھلے رہے جو کہ 31 دسمبر تک رہیں گے مسیحی برادری کی بڑی تعداد کرسمس بازار سے خریداری کرتی رہی جنہیں 25فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی۔ منیجر ماڈل بازار عادل سجادکا کہنا ہے کہ ماڈل بازارزمیں کرسمس بازار پنجاب حکومت کی ہدایت پر لگائے گئے ہیں ۔اس بازار میں سٹالوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسیحی خریداری کر یں اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کریں اس کے علاوہ سپیشل رعایت بھی دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں