مچھلی اور خشک میوہ جات کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مچھلی اور خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا مگر قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا مچھلی اور خشک میوہ جات کی قیمتوں پر قابو پانا تو درکنار سرکاری سطح پر تعین بھی نہیں کیا جاسکا۔۔۔
جس کے باعث گرانفروشوں کی چاندی ہوچکی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تمام اشیا خورونوش کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں جو متعلقہ حکام کی ذمہ داری میں شامل ہوتا ہے دودھ، دہی،گوشت،سبزیاں،فروٹ انڈے ،دالیں ،چینی، چاول اور گھی سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور ریٹ لسٹیں جاری کی جاتی ہیں مگر خشک میوہ جات اور مچھلی کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں پر قابو بھی نہیں پایا جاسکتا۔