مکوآنہ :حضرت سید بہادر علی کے 27 ویں عرس مبارک کی تقریب
مکو آنہ (نمائندہ دنیا )حضرت سید بہادر علی شاہ گیلانی کے 27 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب دربار عالیہ غوثیہ قادریہ بہادریہ مکوآنہ میں سجادہ نشین حضرت سید احسان علی بہاردر کی زیر صدارت منعقدہوئی ۔۔۔
جس میں صاحبزادہ پیرعرفان علی بہادر ،پیر سلطان علی بہادر ،سیدارسلان علی اور تیمورعلی خاں سمیت مریدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج مسلمانوں کے زوال کا سبب سائنس و ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ جانا نہیں بلکہ قرآن و سنت سے دوری کا نتیجہ ہے ، جبکہ غیر مسلم ہمارے طور طریقوں کو اپنا کر دنیا میں ترقی اور عروج پر پہنچ چکے ہیں ۔