جھنگ :ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

 جھنگ :ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ہسپتال انتظامیہ ،سینئر ڈاکٹرزاورمحکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی اموربارے ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجہ کیلئے ادویات کے سٹاک اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو میں ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت عامہ کے لیے سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا ر ہا ہے تاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔انہوں نے ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں