ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمالیہ تحصیل کورٹ آمد
جکھڑ ،کمالیہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ اسد علی کی تحصیل کورٹ آمد ، ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر سمیت دیگر ججز نے ان کا استقبال کیا ۔۔۔
جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تحصیل کورٹس میں نادرا رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ اسد علی کی تحصیل کورٹ آمد پر ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر سمیت دیگر ججز نے استقبال کیا ، نادر ارجسٹریشن وین میں شناختی کارڈ اور ب فارم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔اس موقع پر فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے بتایا کہ بہت جلد تحصیل کورٹ میں روز گارڈن کا بھی افتتاح کیا جائے گا ۔ دوسری طرف کمالیہ میں کرسمس کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں کرسچن کمیونٹی کے مذہبی رہنما ؤں اورمسیحی ملازمین نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر کیپٹن نقاش آفتاب ،اقلیتی رہنما اشرف جان سندھو ، ورکر یونین رجسٹرڈ مونسپل کمیٹی کمالیہ کے صدر سلیم مغل ، شفقت سراج، وسیم اسحاق، مقبول شفیق، عمران اسلم، شکیل ،رفیق ودیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔