گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فوڈ پروسیسنگ سنٹرکا افتتاح
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ فوڈ سائنس کے زیر اہتمام جدید ترین ریسرچ اور مشینری پر مشتمل سیمی کمرشل فوڈ پروسیسنگ سنٹرکا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں چئیر مین شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر فرحان سعید، پرو وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین سمیت یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم کا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات سمیت یونیورسٹی سٹاف کالونی میں رہائش پزیر روزانہ کی بنیادوں پر بیکری پراڈکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ سینٹر اعلی معیار کی تازہ ڈبل روٹی، رس ، بسکٹ کیک ، اچار، کیچپ ، سکوائش سمیت مختلف فوڈ پراڈکٹس مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ سینٹر کے قیام کا مقصد طلبا و طالبات کو جدید ترین ریسرچ مشینری کے ساتھ ساتھ کمرشل بنیادوں پر فوڈ پراڈاکٹ تیار کروانے کی تیاری میں مدد فراہم کرنا ہے ۔